منبرہدایت کا تیز ترین اور موثر ذریعہ ہے۔علامہ سید اخلاق حسین شیرازی

Ikhlaq Hussain Sherazi

محرم الحرام سے قبل جامعہ الکوثر میں مبلغین کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

محرم الحرام میں تبلیغات کےلئے جانے والے مبلغین کی رہنمائی کے لئے جامعۃ الکوثر میں چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نامور اور مستند علمائے کرام لیکچر دیتے ہیں۔
اس حوالے سے پہلے دن معروف عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ سید اخلاق حسین شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت منبر جہلاء کے ہاتھوں یرغمال ہے اس کا مقابلہ منبر سے ہی ممکن ہے۔ منبر رسالت وہدایت کا تیز ترین اور مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ آج جہلاء منبر سے ملت تشیع کا خدو خال بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں علمائے حق کے لئے واجب ہے کہ وہ منبر کو خالی نہ چھوڑے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس ہمیشہ عبادت سمجھ کر اور باوضو ہو کر پڑھیں۔ مجلس امامؑ کو امانت سمجھیں اور ہمیشہ توسل کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ انہوں نے خطباءکو رہنمائی دیتے ہوئے کہا کہ خطبا کے لئے ایک اہم چیز یہ بھی ہے کہ وہ مزاج شناس ہو۔ لوگوں کے نفسیات اور سطح فکری کے مطابق بات کرے اس حوالے سے حضرت امام علی علیہ السلام کے قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ کلموا الناس علی قدر عقولھم یعنی لوگوں سے ان کے سطح فکر کے مطابق بات کرو۔
لیکچر کے آخر میں سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی رکھا گیا تاکہ مبلغین کے زہن میں کوئی ابہام ہو تو وہ دور ہو سکیں۔

Al-Mustafa Auditorium
Al-Mustafa Auditorium