ضریح مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی افتتاحی تقریب کا اعلان، شیخ الجامعہ کی شرکت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے رفاہی اورتعمیراتی منصوبوں کے ذریعے کربلااور عراق کے دوسرے شہروں میں اپنی ایک خاص پہچان اور مقام حاصل کیا ہے البتہ کچھ ایسے منصوبے بھی ہیں جو عراق اور مقدس روضوں کی تاریخ میں اولین اور اعلیٰ ترین درجہ رکھتے ہیں اور انہی منصوبوں میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی عراق میں ہی عراقی ہنر مندوں کے ہاتھوں سے تمام مراحل کی تکمیل ہے۔
حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے افتتاح کی تقریب حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کی شب باب قبلہ کے سامنے منعقد ہو گی۔ بروز بدھ 12 رجب 1437ھ بمطابق 20 اپریل 2016ء کو رات 8 بجےتقریب کا آغاز ہو گا کہ جس میں حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کی تیاری کے تمام مراحل پر مشتمل 15 منٹ کی ایک دستاویزی فلم بھی دیکھائی جائے گی۔اور اس کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔
اس پروگرام میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے اس حوالے سے پاکستان سے ملت تشیع کا عظیم سرمایہ مفسر قرآن و شیخ الجامعہ علامہ شیخ محسن علی نجفی مد ظلہ الشبکۃ الکفیل العالمیہ کی خصوصی دعوت پر افتتا حی تقریب میں شریک ہونگے۔
Jamia tu Kauthar was founded by Al-Khoei Foundation in 1992 in Islamabad in the heart of the Islamic Republic of Pakistan. In 2002 the Jamia started its academic and educational activities regularly...
Contact Info
Jamiatu Al-Kauthar Faiz Ahmad Faiz Road H-8/2 Islamabad